صدیق الفاروق کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق کل( اتوار ) بوقت 2بجے دوپہر، بمقام اپنی رہائش گاہ واقع 22 زمان پارک میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں 25نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہونے والی افسوس ناک واقع سمیت ہندو اور سکھوں سے متعلقہ اہم امور کی تفصیلات کی میڈیا کے نمائند وں کو بریفینگ دی جائے گی۔اس موقع پر ہند و سکھ و دیگر اقلیتی رہنماء بھی انکے ہمراہ شریک ہونگے ۔