لندن جانے والی پرواز چوہے نے واپس بھارت بھجوا دی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 2 جنوری 2016 16:55

لندن جانے والی پرواز چوہے نے واپس بھارت بھجوا دی

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری2016ء)ائیر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز کو ، مسافر کی طرف سے چوہے کی اطلاع ملنے پر واپس بھارت جانا پڑا۔تلاش کرنے پر جہاز کے عملے کو اگرچہ چوہا نہیں ملا مگر پھر بھی مسافروں کے تحفظ کے لیے پائلٹ نے پرواز کو واپس ، ممبئی، بھارت کی طرف موڑ دیا۔ممبئی سے مسافروں کو دوسرے جہاز میں لندن بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر انڈیا کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے جہاز کو مکمل تلاشی اور سپرے کے بعد استعمال کیا جائے گا۔تیکنیکی عملہ اس بات کی یقین دہانی کرے گا کہ چوہے نے کسی آلے یا تارکو نقصان تو نہیں پہنچایا۔ ائیر انڈیا کے ساتھ یہی حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ اسی دن ایک دوسرے جہاز کے پائلٹ کو امرتسر ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے وقت ایک کتے کے رن وے پر آجانے کے باعث ہنگامی بریکس لگانے پڑے۔ایک دوسرے حادثے میں ائیر انڈیا کے جہاز سے نیوارک ، نیوجرسی ائیرپورٹ امریکا میں ایک کیٹرنگ وین نے ٹکرا گئی۔