نامناسب ترین سیلفی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 2 جنوری 2016 16:58

نامناسب ترین سیلفی

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری2016ء)دوبئی میں نئے سال کی تقریبات کے آغاز سے تھوڑی ہی دیر پہلے دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ آگ نے جلد ہی بہت سی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایسے میں جب لوگوں کو عمارت سے نکالاجارہا تھا، ایک جوڑے اس موقع کو سیلفی لینے کے لیے مناسب خیال کیا۔ جوڑے نے جلتے ہوئے ہوٹل کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی لی اور اسے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

اسے پوسٹ کرنے والے اے آر عتیقی نے تصویر کےکیپشن میں لکھا کہ ہیپی نیو ائیر مائی ڈئیر دوبئی،خدا تمہیں سلامت اور محفوظ رکھے،اپنی آتشبازی سے تم ہمیشہ حیران کر دیتے ہو۔ اس تصویر کو صارفین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ یہ اب تک کی سب سے نامناسب سیلفی ہے۔ایک نے لکھا کہ ایسی جگہ سیلفی لینی چاہیے تھی، جہاں لوگ آگ میں جل کر مر رہے ہوتے۔ حکام کے مطابق اس خطرناک آتشزدگی سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔