سانتا کلاز نے گن پوائنٹ پرسٹور لوٹ لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 2 جنوری 2016 17:00

سانتا کلاز نے گن پوائنٹ پرسٹور لوٹ لیا

سانتا کلاز کے لباس ایک شخص نے کرسمس کی شام کینیڈا کے ایک جیولری سٹور کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سٹور لوٹنے کے بعد اپنی گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کا کہنا ہے کہ سانتا کلاوز کے لباس میں ملبوس مذکورہ شخص جمعرات کے دن دوپہر کے بعد سٹیٹلر، البرٹا کے ایک جیولری سٹور میں داخل ہوا اور گن دکھا کر زیورات اور قیمتی پتھر لے فرار ہوگیا۔