وزیراعظم کی جانب سے ایمنسٹی سکیم خوش آئند ہے،حکومت کا یہ اہم قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دے گا، لاہور چیمبر
ہفتہ 2 جنوری 2016 17:08
لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں اہم قدم قرار دیا ہے۔ہفتہ کے روز ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ حکومت کا یہ اہم قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دے گا، حکومت کے محاصل بڑھائے گا اور ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے تاجر برادری اور معیشت کے مفاد میں اقدامات اٹھائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع ہونے سے مستقبل میں ایسی ایمنسٹی سکیموں کی ضرورت نہیں رہے گی لہذا حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہا جانا چاہئے اور کوئی بھی ایسا قدم جس سے ٹیکس دہندگان کو ریلیف ملے اْس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور اس کا یہ ماننا ہے کہ ریلیف پیکیج تاجر برادری کا حق ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت تاجر برادری کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.