2015 میں بہت کامیابیاں سمیٹیں ، بپاشا باسو

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:22

2015 میں بہت کامیابیاں سمیٹیں ، بپاشا باسو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)بالی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ میں نے 2015 میں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 2015 میں بہت سی کامیابیاں اپنے نام کیں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ پراجیکٹس نہیں کرتی کیونکہ میں معیاری کام کی عادی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سال کے 365 دن صرف کام نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا بھرپور مزہ لینا چاہتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ سال میں دوسرے اداکاروں کی طرح دھڑا دھڑ فلمیں سائن نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کے ساتھ 2001 سے منسلک ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں زیادہ پراجیکٹس نہیں کرتی صرف اتنا کام کرتی ہوں جو معیاری ہو