کرتی سانن کا سلمان کی ” سلطان“ میں کام کرنے سے انکار

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:28

کرتی سانن کا سلمان کی ” سلطان“ میں کام کرنے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) بالی وڈ سٹار سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم ” سلطان “ میں کام کرنے کے لئے کرتی سانن انکاری ہو گئیں فلم سلطان جس کے آج کل ہر جانب چرچے ہیں فلم کے ڈائریکٹر ہر حال کوئی موزوں ہیروئن منتخب نہیں کر پائے فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہو چکا ہے اور لگ رہا ہے کہ دوسرا شیڈول ہیروئن کا انتخاب نہ ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان بضد ہیں کہ ان کے مدمقابل کرتی سانن کو کاسٹ کیا جائے تاہم اب یش راج فیملز کے سربراہ پرامید ہیں کہ دبنگ خان پرینتی چوپڑا کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہو جائیں گے ۔