مولانا عبد العزیز کے داعش سے رابطے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اس کے باوجود لال مسجد کے خطیب کے خلاف کاروائی نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے

انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ مولانا عبد العزیز کے داعش سے رابطے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اس کے باوجود لال مسجد کے خطیب کے خلاف کاروائی نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے۔ایک شخص کو بچانے کیلئے کراچی کا امن دا? پر نہ لگایا جارہا ہے۔دہشتگرد اور ان کے ہمدرد پوری قوم کے مشترکہ دشمن ہیں۔

دہشتگردوں کے فکری اتحادیوں کو بھی پکڑا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانا ملک دشمنی ہے۔خودکش حملہ آوروں کی ذہن سازی کرنے والے دوزخی ہیں۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی جہاد میں شرکت قوم کیلئے فرض ہو چکی ہے۔ سیاسی و مذہبی فرقہ پرستی ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔دہشتگرد پیدا کرنے والی سوچ ختم کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی میں اندرونی و بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ وہ ہفتہ کو ایوان اقبال لاہور میں مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والی طلباء کانفرنس کی دعوت دینے آنے والے ایم،ایس ،ایم کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔اکرم رضوی نے مزید کہا کہ درس گاہیں علم و ادب کا مرکز ہوتی ہیں اسے کسی صورت دہشت گردی یا کسی اور منفی سرگرمی کا با لکل حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

درس گاہ چاہے مدارس ہوں یا کالجز و یونیورسٹیز ہوں ان کا کام علم کا نور اور اسلام کا نور پھیلانا ہے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے اورلوگوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرکے غریبوں، پریشان حال ، یتیم مسکین کی مدد کرنا ہے لیکن اس طرح کی اطلاعات آنا کہ مبینہ طور پرایسے تعلیمی ادارے ہیں جن کے ذریعے سے دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش ہورہی ہے قابل مذمت ہے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ظاہر ہے کہ ماں باپ اپنی اولاد کوتعلیمی اداروں میں اسی لئے بھجتے ہیں کہ وہ علم و ہنر کے ماہر بن کر ماں باپ کیلئے روزگا ر کا ذریعہ بنیں گے۔ حکومت ملک بھر کی تمام درسگاہوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے اس قسم کے عناصر کا فوری قلع قمع کیا جانا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :