سی ٹی او لاہور کا اورنج ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں کا دورہ ،8وارڈنز کوشوکاز، ڈسپلن کورس پر بھجوا دیا
تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے ‘ طیب حفیظ چیمہ
ہفتہ 2 جنوری 2016 17:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں پاکستان منٹ ،باغبانپورہ،کوآپ سٹوراورگڑھی شاہوکا وزٹ کیا ۔انہوں نے رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب انسدادی کارروائی نہ کرنے اور ماسک نہ پہننے پر 2پٹرولنگ آفیسرز سمیت 8ٹریفک واردنزشوکاز نوٹس اور تین یوم ڈسپلن کورس پربھجوا دیا ۔
سی ٹی او نے متعلقہ سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے۔انہوں نے پٹرولنگ آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی جاری رکھیں،اس سلسلے میں کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.