پی ایچ ایف نے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں وزیر اعظم نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی دعوت دیدی

تمام کھلاڑیوں ،ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے ،قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا‘ شہباز سینئر

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:06

پی ایچ ایف نے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں وزیر اعظم نواز شریف کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی ہے ،تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے ہیں،قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں آمد سے ہاکی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی ترقی اور فرو غ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہاکی کو دوبارہ عروج پر پہنچا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ کھلاڑیوں کو مستقبل نوکریاں دی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی جلد کر دیاجائے گا۔ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

متعلقہ عنوان :