داعش جیسی انتہاء پسند تنظیموں کا مسلمانوں کے کسی مکتبہ فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
مسلم علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ داعش جیسے فتنوں کو بے نقاب کرے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل
ہفتہ 2 جنوری 2016 18:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ داعش جیسی انتہاء پسند تنظیموں کا مسلمانوں کے کسی مکتبہ فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مسلم علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ داعش جیسے فتنوں کو بے نقاب کرے اور نوجوان نسل کو اسلام دشمن فتنوں سے آگاہ کرے ۔
پاکستان علماء کونسل نے داعش اور اس جیسے فتنوں کے بارے میں شرعی احکامات پر علماء اسلام سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ انہوں نے مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی ہمارا مؤقف واضح تھا کہ جو مسائل حل ہو چکے ہیں ان کو دوبارہ سے نہ کھولا جائے کیونکہ اس سے انتشار پھیلے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.