حکمرانوں کی ترجیحات کامحوران کااپنا کاروبار ہے،اشرف بھٹی

شریف برادران ون مین شو اورشعبدہ بازی چھوڑیں اورعوام کوڈیلیورکریں

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات کامحوران کااپناکاروبار ہے ۔دوسروں کودینے کیلئے ان کے پاس ایک ٹیڈی پیسے کاریلیف نہیں۔مشاورت کے بغیرکی جانیوالی اصلاحات سے عوام کی زندگی میں انقلاب نہیں آئے گا۔حکمران بھائی ون مین شو اورشعبدہ بازی چھوڑیں اورعوام کوڈیلیورکریں۔

عدلیہ سمیت مختلف طبقات کی تنقیدکے باوجود گڈگورننس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ان کی نام نہاد ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کاسبب بنے گی ۔حکمران ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ اعدادوشمار میں بھی ہیراپھیری کے ماہر ہیں۔وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پرکارکنوں کے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں سے ان کے بیرون ملک اثاثوں کاحساب لیا جائے۔

وہ بیرون ملک سے اپناسرمایہ اورکاروبار پاکستان منتقل کئے بغیر کس طرح دوسروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خود ٹیکس نادہندہ اورہنڈی کے کاروبارمیں ملوث رہے ہیں،انہیں کئی بارمقدمات کاسامناکرناپڑا۔اگر وہ پوراٹیکس دیں گے تو کوئی اس ملک میں ٹیکس چوری نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جس دن حکمرانوں کی نیت صاف ہوگئی اس روز ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی اور پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوجائے گا۔

عوام کوبھیک مانگنے پرمجبورکرنے کی بجائے انہیں باعزت روزگارفراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل پرعوام کاحق ہے ،انہیں بیماری کی صورت میں صدقات اورخیرات سے ادویات نہیں چاہئیں بلکہ ان کامعیارزندگی اس قدربلندکیا جائے جووہ اپنے وسائل اپنی ذات پرصرف کریں اورامداد کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :