پنجاب حکومت نے انتہا پسندی کی ترویج روکنے کیلئے بلاگز و دیگر سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی

وزارت داخلہ نے دہشت گردی اورشدت پسندی پھیلانے پر 67بلاگز اور 48اکاؤنٹس بند کرد ئیے ‘ ذرائع

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے انتہا پسندی کی ترویج روکنے کیلئے بلاگز و دیگر سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی ،پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پردہشتگردی اورشدت پسندی پھیلانے پر 67بلاگز اور 48اکاؤنٹس بند کرد ئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کی ترویج پر 41افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

پنجاب حکومت نے دہشتگرد تنظیموں کا ایجنڈ ا سوشل میڈیا پر پھیلانے پر مزید 61بلاگز بند کرنے کی سفارش کی ہے ۔جبکہ 27اکاؤنٹس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر فیس بک ،ٹوئٹر ، واٹس ایپ،وائبر،آئی ایم او ، سکائپ ،چیٹ آن ، وی چیٹ سمیت پیغامات رسانی کے دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع اور ایپلکیشنز کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :