گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی سے لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ائیر پورٹ پر دونوں شخصیات کا استقبال کیا ۔گورنر اور وزیرا علیٰ سندھ پی آئی اے کی پرواز304کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے ۔بعد ازاں دونوں شخصیات کو انتہائی سکیورٹی کے حصار میں ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچایا گیا ۔