چینی صدر نے قومی دفاع کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

میدان جنگ کے کمانڈرز جنگی معاملات اور فوجی خدمات پر توجہ مرکوز رکھیں گے

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:37

چینی صدر نے قومی دفاع کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) چین کے صدر نے قومی دفاع اور فوجی اصلاحات کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق میدان جنگ کے کمانڈرز جنگی معاملات اور فوجی خدمات پر توجہ مرکوز رکھیں گے ،،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ ان رہنما اصولوں کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ، پیپلز آرمڈ ،پولیس ، ملیشیا اور ریزور فورسز مرکزی فوجی کمان ( سی ایم سی ) کی نگرانی میں ہو ں گی جبکہ میدان جنگ کے کمانڈرز جنگی معاملات اور فوجی خدمات پر توجہ مرکوز رکھیں گے ۔