انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 19:01

انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں : بھارتی وزیراعظم نریندر ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملےکے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں نے پٹھان کوٹ پر حملہ کیا ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گرد بھارت کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔ دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔