داعش دہشتگرد تنظیم ہے اس کا ملک میں وجود کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ‘ ثروت اعجاز قادری

حکومت داعش اور طالبان کے ساتھ کالعدم تنظیموں پر گہری نظر رکھے ‘ سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے ،بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے تناسب کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمیت میں 15روپے کمی ہونی چاہیے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نئے سال کے پہلے روز پیٹرول قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام دشمن پالیسی ہے ،حکومت بتائے بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جارہا ہے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے ،ملک سے مایوسی اور انتہاپسندوں کو ختم کرنا ہے تو عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعش دہشتگرد تنظیم ہے اس کا وجود ملک میں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کاروں کو سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے ،حکومت داعش اور طالبان کے ساتھ کالعدم تنظیموں پر گہری نظر رکھے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ،ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام و ملک دشمن قوتوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے دہشتگردی ،انتہاپسندی کا ملک سے مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ،حکومت محب وطن امن پسند قوتوں کو آگے لاکر دہشتگردی اور انتہاپسندی کیلئے موثر اقدامات کرئے ،ضرب عضب آپریشن دہشتگردوں کیلئے تلوار ہے ،ضرب عضب کی تلوار سے دہشتگردوں کاصفایا کرنا پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنائیگا۔

متعلقہ عنوان :