بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘ میاں مقصود احمد
امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکابیان
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ اورنج ٹرین ایک اچھا منصوبہ ہے مگر ملتان روڈ پر جگہ جگہ کھودائی اور ٹھیکیداروں کی جانب سے بروقت مٹی کوٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب اس کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام جوغفلت کامظاہرہ کررہے ہیں کے خلاف جلد تادیبی کاروائی عمل میں لائیں۔
ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام اور منصوبے دنیا بھر میں ہوتے ہیں مگر وہاں کی حکومتیں عوام کی سہولت کے لئے متبادل انتظام کرتی ہیں تاکہ لوگوں کواذیت کاسامنا نہ کرنا پڑے مگر پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے۔سڑکوں پرگھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔(جاری ہے)
چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔معمولات زندگی انتہائی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے۔متاثرین کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اورنج ٹرین لائن سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔رہائشی علاقوں میں لگائے گئے مکسنگ پلانٹ آبادیوں سے نکالے جائیں۔منصوبے کی بدانتظامی کایہ حال ہے کہ کئی علاقوں میں پینے کے پانی میں سیوریج کاپانی بھی شامل ہورہا ہے مگر متعلقہ حکام نے اس حوالے سے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کوبہتر سفری سہولتیں ملیں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی حکمرانوں کوکمی کرنی چاہئے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کاجینا دوبھر ہوچکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.