فروٹ و سبزی منڈیوں میں شفاف نیلامی ،اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

افسران اپنی اپنی منڈیوں میں فروٹ و سبزیوں کی نیلامی کو شفاف اور گراں فروشی کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے ‘ ڈی سی او محمد عثمان

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر کی فروٹ و سبزی منڈیوں میں شفاف نیلامی کے عمل کو یقینی بنانے اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر فروٹ و سبزی منڈیوں کا وزٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں( ٹی ایم او) ملک ابرار، رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی میں محمد ریاض (کونسل آفیسر)، کاچھا فروٹ وسبزی منڈی میں عبدالخالق (سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی)،سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی میں منصب سلطان(سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی) اور ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈی میں (ٹی او فنانس) ندیم طاہر کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔

ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مذکورہ افسران اپنی اپنی منڈیوں میں فروٹ و سبزیوں کی نیلامی کو شفاف اور گراں فروشی کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے اورافسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او آفس کو ارسال کریں گے۔