بھارت میں شوہر کے موبائل فون میں بیلنس نہ ہونے پر بیوی نے پھندا لگا کرخودکشی کرلی

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:57

بھارت میں شوہر کے موبائل فون میں بیلنس نہ ہونے پر بیوی نے پھندا لگا ..

جبل پور/ نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) بھارت میں شوہر کے موبائل فون میں بیلنس نہ ہونے پر بیوی نے پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے چرگو اتھانہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر کے موبائل میں بیلنس نہ ہونے پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق گرام بڑکھیرا کی25 سالہ بیوی اوم دیوی نے اپنے شوہر سے موبائل فون بات کرنے کے لئے مانگا۔جس پر شوہر نے موبائل میں بیلنس نہ ہونے کی بات کہی اس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :