اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پرآنیوالے گھروں کی منتقلی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائیگا‘ امین وینس
روٹ پر ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے حوالہ سے آنے والے تمام مسائل کے حل کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ایل ڈی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا‘ سی سی پی او لاہور کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 21:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے حوالہ سے آنے والے تمام مسائل کے حل کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ایل ڈی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گااور روٹ پرآنے والے گھروں کی منتقلی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے گا، شہر میں تجاوزات کے حوالہ سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے مکمل تعاون کیا جا رہاہے اور جہاں کہیں بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بنی وہاں پولیس اور انتظامیہ ملکر معاملے کا حل کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اورنج لائن ٹرین اور شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ایل ڈی اے اور پولیس کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان ،ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اطہر اسماعیل، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ،ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک،ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، تمام ڈویژنل ایس پیز ، اسسٹنٹ کمشنزرز اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے روٹ پر آنے والے تمام گھروں کے مالکان سے خوش اسلوبی سے معاملات طے کیے جائیں گے اور ان کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے اورنج لائن ٹرین کی تکمیل کے بعد شہریوں کو آسان اور جدید سفری سہولیات مہیا ہونگی ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے اس موقع پر کہا کہ آج سے تین سال قبل جب میٹرو بس کے روٹ کے معاملات طے کیے جا رہے تھے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کر کے خوش اسلوبی سے معاملات نمٹائے گئے تھے اب بھی انشا اﷲ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر معاملات کو طے کریں گے ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے شروع کیے گئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس مکمل تعاون کر رہی ہی اور شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.