غریب اور مستحق افراد کے لئے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 23 اضلاع کے 32 لاکھ خاندان پروگرام سے مستفید ہونگے

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء ) غریب اور مستحق افراد کے لئے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 23اضلاع کے 32لاکھ خاندان پروگرام سے مستفید ہونگے ۔جس میں پنجاب میں ناروال، خانیوال، سرگودھا اور رحیم یار خان ،صوبہ خیبر پختونخواہ میں مردان، ملاکنڈ، کوہاٹ اور چترال ، سندھ میں شکار پور بدین ، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ ، لورالائی، لسبیلہ اور کیچ میں بھی قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر کے مظفر آباد اور کوٹلی ، گلگت بلتستان کے دیامیر ، سکردو اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شامل ہے ۔ حکومت غریب اور مستحق افراد کو علاج کے لئے 50 ہزار سے 6 لاکھ روپے دے گی ۔صحت پروگرام کے تحت 7 خطرناک امراض کے علاج کی سہولت دستیاب ہو گی جن میں امراض قلب ، ہیپاٹائٹس ، گردے ، جگر کی بیماریاں، کینسر اور شوگر کے علاج کی سہولت میسر ہو گی ۔ قومی پروگرام کے تحت جلنے اورحادثات میں زخمی ہونے والوں کا بھی مفت علاج ہو گا، وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے لئے 9 ارب روپے جاری ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :