بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل کا حل ضروری ہے ، اقتصادی راہداری کا سا 1000 اور تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے اہم ہے،2015 میں یورپی اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوئے

خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے ۔ اقتصادی راہداری کا سا 1000 اور تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے اہم ہے ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے ۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا ایجنڈا 8 سے 10 نکاتی ہو گا۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی راہداری، کاسا1000، تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہیں ۔ پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کے تاریخ ساز منصوبہ کا معاہدہ ہوا جس سے چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں یورپی اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوئے ۔ اس سال اقتصادی راہداری کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا۔( م د)