میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے‘ روینہ ٹنڈن

اتوار 3 جنوری 2016 11:27

میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے‘ روینہ ٹنڈن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے-میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم ”شب ہے یہ اونیئر“ کی فلم ہے میں اس میں منفرد کردار ادا کر رہی ہوں-انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس فلم ممبئی ریلویٹ کی تھی میں کم اور معیاری پراجیکٹس کر رہی ہوں-انہوں نے کہا کہ میری پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد بے شمار ایوارڈ ملے-انہوں نے کہا کہ میں ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں مجھے انوراگ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے-