فلم”ہاف گرل فرینڈ“ میں پرینیتی چوپڑا مرکزی کردارادا کریں گی

اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں ”راک آن 2“ اور ”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

اتوار 3 جنوری 2016 11:27

فلم”ہاف گرل فرینڈ“ میں پرینیتی چوپڑا مرکزی کردارادا کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور فلمساز موہت سوری کی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”تین پتی“ سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشقی 2“ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جس میں فلمساز موہت سوری کی فلم”اک ولن“ بھی شامل ہے تاہم اب ایک بار پھر اداکارہ کو فلمساز موہت سوری نے اپنی ایک فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو فلمساز موہت سوری کی نئی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد اب اداکارہ شردھا کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ ڈائریکٹر موہت سوری اور اداکارہ شردھا کپور کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں ”راک آن 2“ اور ”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔