دپیکا کے ساتھ ایک فلم ضرور کرونگا جس کا انجام اچھا ہو‘رنویر سنگھ

میرے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں ہیرو کی موت ہوجاتی ہے‘انٹرویو

اتوار 3 جنوری 2016 11:27

دپیکا کے ساتھ ایک فلم ضرور کرونگا جس کا انجام اچھا ہو‘رنویر سنگھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-اپنے ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دپیکا کے ساتھ جتنی فلمیں کی ہیں ان کے آخر میں دونوں کی موت ہوجاتی ہے تاہم اب وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ دپیکا کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔

رنویر کے مطابق ان کی والدہ کو فلموں کے آخر میں اپنے بیٹے کا مرجانا بالکل پسند نہیں۔رنویر سنگھ کے مطابق ان کے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں اہیرو کی موت ہوجاتی ہے جن میں ’رام لیلا‘، ’غنڈے‘ اور ’باجی راوٴ مستانی‘ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رنویر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے ان کی اگلی فلم کا اختتام خوشگوار ہو خاص طور پر دپیکا کے ساتھ ایک ایسی فلم ضرور کریں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ ان کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔

حال ہی میں ریلیز فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کے آخر میں اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی موت ہوجاتی ہے، اس سے قبل فلم ’رام لیلا‘ میں بھی دونوں اداکار خود کو خاندان کے درمیان جاری اختلافات کے باعث ختم کر دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راوٴ مستانی‘ دونوں ہی کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی ہے۔فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر 2015 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :