قائد اعظم ٹرافی فائنل ، ملکی تاریخ میں آج پہلی بار پنک بال استعمال ہو گی

اتوار 3 جنوری 2016 11:31

قائد اعظم ٹرافی فائنل ، ملکی تاریخ میں آج پہلی بار پنک بال استعمال ہو ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار3 جنوری- 2016ء) قائد اعظم ٹرافی میں پہلی بار برقی قمقموں کی روشنی میں فائنل میچ آج کھیلا جائے گا ، مصباح الحق اور یونس خان کا کہنا ہے کہ پنک بال سے کھیلنا نیا تجربہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں نے پریکٹس برقی قمقموں کی روشنی میں کی اور پنک بال کو استعمال کیا ۔

ایس این جی پی ایل کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ پنک بال پر کچھ تحفظات ہیں جو وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گے ۔ یوبی ایل کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ وقت کے ساتھ اپنی شکل بدل رہی ہے ، مستقبل میں مزید تبدیلیاں ہوں گی ۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے نمایاں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس کے باعث امید کی جارہی ہے کہ فائنل کانٹے دار ہوگا ۔