الحمرا ہال میں مزاحیہ ڈرامہ انگریزی زبان میں پیش‘ فنکاروں کی جاندار اداکاری

اتوار 3 جنوری 2016 12:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) الحمراہال میں سال نو کی آمد کی خوشی میں ایک مزاحیہ ڈرامہ انگریزی زبان میں پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی اسی کی دہائی کے ایک منسٹر اور اس کی سیکرٹری کے گرد گھومتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال میں مزاح نگاری کا خوبصورت شہ پارہ انگریزی میں پیش کیا گیا‘ ڈرامہ شہریوں کی دادسمیٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی اسی کی دہائی میں موجود ایک انگریز منسٹر اور اس کی سیکرٹری کی ہوٹل میں آمد اور کمرے میں موجود نیم بیہوش نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے مردہ سمجھ کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ولید اے زیدی کی ہدایات میں فنکاروں نے اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ حاضرین نے اسے بے حد پسند کیا۔ڈرامہ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسے مزاحیہ ڈرامے پیش کیے جانے چاہئیں تاکہ عوام کو بہترین تفریح کے مواقع میسر آ سکیں۔ شہر میں دیگر زبانوں کے ساتھ انگریزی میں ڈرامہ پیش کیا جانا اور حاضرین کا اسے پسند کرنا ایک باشعور اور فن کے چاہنے والوں کے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔