شاہ رخ خان کی بیش قیمت وینٹی وین سے ہم عصرحسد میں مبتلا

اتوار 3 جنوری 2016 12:15

شاہ رخ خان کی بیش قیمت وینٹی وین سے ہم عصرحسد میں مبتلا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بہترین اداکاروں میں کیا جا تا ہے۔ سپر سٹارکی اداکاری کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں قدر دان موجود ہیں۔ چونکہ انکی زندگی کا بیشتر وقت فلموں کے سیٹس پر ہی گزرتا ہے لہٰذا اپنی آسانی کیلئے سپر سٹار نے حال ہی میں چار کروڑ روپے مالیت کی ایک وینٹی وین خریدی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی پر آسائش بس کو دیکھ کرفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیا ت حسد میں مبتلا ہیں جبکہ کچھ نے اپنے لئے ایسی بیش قیمت وینٹی وین کے حصول کیلئے کوششیں بھی شروع کر دی ہیں۔واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فین “ اور ”رئیس“ میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان اپنی فلم ”فین “ میں ڈبل کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اداکار ایک طرف سپر ہیرو جبکہ دوسری جانب پرستار کے روپ میں دکھائی دیں گے

متعلقہ عنوان :