پرینیتی چوپڑا نے ہریتک روشن کی ہیروئن بننے سے انکار کر دیا

اتوار 3 جنوری 2016 12:15

پرینیتی چوپڑا نے ہریتک روشن کی ہیروئن بننے سے انکار کر دیا

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء)بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شوخ و چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے 2011ء میں اپنی فلم ”لیڈیز ورسز رکی بھیل“ میں بطور معاون اداکارہ فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ بعد از انھوں نے اپنی فلم ”عشق زادے “ میں پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کیا جو کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ابھی تک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انکی کوئی بھی فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ حال ہی میں انھیں فلمساز سنجے گپتا کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم میں اداکار ہریتک روشن کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی جسے اداکارہ نے ٹھکرا دیا۔ زرائع کے مطابق اداکارہ نے ہریتک روشن کی ہیروئن بننے سے انکار یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں مصروفیت کی بنا پر کیا ہے۔واضح رہے اداکار ہریتک روشن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”موہن جو دڑو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں