رنویر سنگھ کی والدہ کو بیٹے کی موت کا منظر تڑپانے لگا

اتوار 3 جنوری 2016 12:17

رنویر سنگھ کی والدہ کو بیٹے کی موت کا منظر تڑپانے لگا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ فنی سفر کے دوران اپنی بیشتر فلموں کے اختتام پر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اداکار نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکی والدہ انکی موت کا منظر دیکھ کر شدید دکھ میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار اسی بنا پر چاہتے تھے کہ انکی والدہ ان کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نہ دیکھیں تاہم وہ اپنے بیٹے کو ہونے والی بہو اداکارہ دیپکا پڈکون کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھیں۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ فلم دیکھنے کے بعد انکی والدہ آدھے گھنٹے تک انھیں گلے لگا کر چومتی اور روتی رہیں۔والدہ کا کہنا تھا کہ وہ انھیں کسی فلم میں دیپکا کے ساتھ شادی کے بعد ہنسی خوشی رہتے ہوئے دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔واضح رہے رنویر سنگھ اپنی فلم ”غنڈے“، ”رام لیلا“ اور ”باجی راوٴ مستانی“ کے اختتام میں موت کا شکار ہو جاتے ہیں