انگلینڈ کے نوجوان کرکٹر میتھیو ہوبڈین انتقال کر گئے

اتوار 3 جنوری 2016 12:40

انگلینڈ کے نوجوان کرکٹر میتھیو ہوبڈین انتقال کر گئے

لندن۔ ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ) انگلینڈ کے نوجوان فرسٹ کلاس کرکٹر میتھیو ہوبڈین انتقال کر گئے ان کی عمر 22 برس تھی۔ وہ سسیکس کاؤنٹی کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

سسیکس کاؤنٹی کلب نے میتھیو ہوبڈین کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہا کیا ہے، کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وہ بہت باصلاحیت کرکٹر تھے اور ان کا مستقبل روشن تھا، انہوں نے 2014 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

سسیکس کلب نے آنجہانی کرکٹر کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انگلینڈ میں کرکٹ کی مختلف ایسوسی ایشنز اور قومی کرکٹرز نے اپنی تعزیتی پیغام میں نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انگلینڈ کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔ میتھیو ہوبڈین دائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرتے تھے انہوں نے 18 فرسٹ کلاس میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :