خیبرپختونخواہ بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ،کرم ایجنسی سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

پکڑے گئے اسلحہ میں23 میزائل ، دو راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن،29راکٹ شامل ہیں

اتوار 3 جنوری 2016 12:48

خیبرپختونخواہ بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ،کرم ایجنسی سے بھاری مقدار میں ..

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) سکیورٹی فورسز اور اور پولٹیکل حکام کی مشترکہ کوششوں سے سے خیبرپختونخواہ بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لدھا میں پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑ لیا ہے،کارروائی میں 2 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ لدھا میں ایک گاڑی سے ایک میزائل لانچر،2راکٹ لانچر ،ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن ،23میزائل ،29راکٹ اور 25فیوز برآمد ہوئے ہیں۔کارروائی میں 2افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ پشاور شہر سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اہم مقامات پر تباہی مچانے کیلئے استعمال کیا جانا تھا ،تاہم سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے خیبرپختونخوا بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لئے منتقل کردیا گیا جن سے مزید انکشافات سامنے آسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :