اداکارہ شردھا کپور نے پرینیتی چوپڑا کو فلم سوری سے باہر کر دیا

شردھا کپور موہت سوری کی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ میں مرکزی کردار نبھائیں گی

اتوار 3 جنوری 2016 13:00

اداکارہ شردھا کپور نے پرینیتی چوپڑا کو فلم سوری سے باہر کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور فلمساز موہت سوری کی فلم” ہاف گرل فرینڈ “میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جگہ مرکزی نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپوراب اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جگہ فلمساز موہت سوری کی نئی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں ہیروئین کا کردار ادا کریں گی،جبکہ ڈائریکٹر موہت سوری اور اداکارہ شردھا کپور کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں راک آن 2 اور باغی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم تین پتی سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشقی 2“سے ملی اور ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جس میں فلمساز موہت سوری کی فلماک ولن بھی شامل ہے تاہم اب ایک بار پھر اداکارہ کو فلمساز موہت سوری نے اپنی ایک فلم میں کاسٹ کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :