عدالت کے باہر چائے فروخت کرنیوالے کی بیٹی اسی عدالت کی جج لگ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 13:13

عدالت کے باہر چائے فروخت کرنیوالے کی بیٹی اسی عدالت کی جج لگ گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2016ء)بھارت کے ضلع جالندھر میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کمپلیکس کے باہر سرندر کمار ایک عرصے سے چائے فروخت کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ جس عدالت کے باہر کھڑے رہ کر وہ چائے فروخت کرتے ہیں اسی عدالت کے اندر جا کر ان کی بیٹی جج کے فرائض انجام دے گی۔

(جاری ہے)

23 سالہ شروتی نے پنجاب سول سروس کا امتحان پاس کر کے اکیڈمی میں ایک سال کی تربیت حاصل کی اور اب وہ لوگوں کو انصاف فراہم کر رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی قانون کے پیشے سے منسلک ہونا چاہتی تھی اور دل میں جج بننے کی خواہش تھی جس کی تکمیل کیلئے دن رات محنت کی اور سول سروس کا امتحان پاس کر کے اپنے باپ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔