گلشن گروور میرے بہترین دوست ہیں،منیشا کوئرالا

اتوار 3 جنوری 2016 13:42

گلشن گروور میرے بہترین دوست ہیں،منیشا کوئرالا

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے کہا ہے کہ اداکار گلشن گروور ان کے بہترین دوست ہیں جس پر وہ انحصار کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منیشا کوائرالا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ گلشن گروور گزشتہ 2عشروں سے انکے بہترین دوست ہیں جن پر وہ بہت ذیادہ انحصار کرتی ہیں۔انہوں نے گلشن گروور کے ساتھ اپنی تصویریں بھی شئیر کی ہیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ منیشا کوائرالا اوراداکار گلشن گروور فلم سوداگر،ملن،صنم،انگارے اورکارتوس اکٹھے کام کر چکے ہیں۔