بالی وڈ فلم ”وزیر“ کی خصوصی سکریننگ

اتوار 3 جنوری 2016 13:42

بالی وڈ فلم ”وزیر“ کی خصوصی سکریننگ

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) بالی وڈ ادا کی نئی فلم ”وزیر“ کی خصوصی سکرینگ کا انعقاد کیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ونودچوپڑا، جنہوں نے راجکمار ہیرانی کے ساتھ مل کرفلم ”وزیر“ پروڈیوس کی ہے، نے فلم کی کاسٹ اور بچن فیملی کے لئے خصوصی سکرینگ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیتابھ بچن ان کی اہلیہ جیا بچن اور بیٹی شویتا اور فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔بعد ازاں امیتابھ بچن نے ونودچوپڑا کو ایک اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب فلم کا اختتام ہوا تو انکی فیملی کی جانب سے تالیاں بجا کر اسے سراہا گیا۔ مذکورہ فلم 8جنوری کو ریلیز ہو گی۔ فلم میں امیتابھ بچن، فرحان اختر، ادتیا راؤحیدری اور جان ابراہام نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :