عامرکی قومی ٹیم میں واپسی ، بڑی رکاوٹ پھرسامنے آگئی،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اتوار 3 جنوری 2016 14:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔
(جاری ہے)
یہ اپیل جسٹس پارٹی پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے محمد عامر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے۔
لیکن سنگل بینچ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی۔ ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہے لہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ پیر کو اس کی سماعت کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.