ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی کا آغاز ہو گیا

اتوار 3 جنوری 2016 14:05

ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی کا آغاز ہو گیا

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) ڈاکار ریلی ارجنٹائن میں شروع ہو گئی ہے۔ بیونس آئرس سے روساریو تک کے افتتاحی مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطیہ اور ان کے شریک پائلٹ لوتھیو بومیل نے سبقت حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نو ہزار کلو میٹر طویل ریلی کے تین سو سینتالیس شرکاء ہیں اور اس میں ایک سو گیارہ کاریں، ایک سو چھتیس موٹر سائیکل اور پینتالیس چار پہیوں والے موٹر بائیک اور پچپن ٹرک حصہ لے رہے ہیں جو ارجنٹائن اور بولیویا سے گزریں گے۔

گزشتہ چار ڈاکار ریلیوں کے فاتح ناصر العطیہ آل فور ٹیم میں شامل منی کار میں سوار ہیں۔ ریلی میں آزمودہ کار ہسپانوی ڈرائیور وان نینی روما، فن لینڈ کے میکو ہرونین ، ارجنٹائن کے اورلینڈو، سکی کے سابق پولش اولمپک چیمپئن ایڈم ملائسز بھی شریک ہیں۔فرانس ، امریکا ، چیک جمہوریہ کے ڈرائیوروں کے علاوہ موٹر بائیک کیٹگری میں پانچ بار کے چیمپئن سپین کے مارک کوما بھی شامل ہیں۔ ریلی کا اختتام سولہ جنوری کو روساریو ہی میں ہو گا۔