سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی

اتوار 3 جنوری 2016 14:07

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بلوچستان میں انتقال اقتدار کے بعد سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو خصوصی مشیر بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔ جس پر انھوں نے حتمی جواب دینے کیلیے وقت طلب کیا تھا۔گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے گئے پیغام میں ان کا مشیر بننے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے