خیر پور کے سول ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث 4 نومولود بچے دم توڑ گئے ‘متعدد بچوں کی حالت غیر

بچے 15 سے ہسپتال میں داخل تھے‘ ایم ایس کو بھی متعدد بار آکسیجن کی کمی سے بھی آگاہ کیا مگر ہماری شنوائی نہ ہوئی‘ہم غریب لوگ ہیں ‘پرائیویٹ مہنگے ہسپتالوں میں علاج نہیں کروا سکتے‘ بچوں کے والدین کا موقف

اتوار 3 جنوری 2016 14:08

خیر پور کے سول ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث 4 نومولود بچے دم توڑ ..

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) سندھ کے ضلع خیر پور کے سول ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث 4 نومولود بچے دم توڑ گئے جبکہ متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی‘ ہسپتال انتظامیہ کا موقف دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال خیرپور میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث 4 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد حالات گھمبیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

والدین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں جبکہ متعدد بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مرحوم بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے 15 سے ہسپتال میں داخل تھے۔ ایم ایس کو بھی متعدد بار آکسیجن کی کمی سے بھی آگاہ کیا مگر ہماری شنوائی نہ ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں اور پرائیویٹ مہنگے ہسپتالوں میں علاج نہیں کروا سکتے۔ اس حوالے سے جب ہسپتال کے ایم ایس عزیز الرحمن سومرو نے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :