لاہور ‘ڈیوٹی مجسٹریٹ نے طالبہ زیادتی کیس کے تمام ملزمان کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی

اتوار 3 جنوری 2016 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) لاہور کی ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے تمام ملزمان کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

اتوار کو تھانہ ریس کورس پولیس نے طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء الله سمیت سات ملزمان کوکینٹ کچہری میں پیش کرکے عدالت سے ملزمان کے آٹھ روز کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :