دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال کیخلاف سعودی سکالر کا فتویٰ جاری

اتوار 3 جنوری 2016 14:12

دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال کیخلاف سعودی سکالر کا فتویٰ جاری

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء ) ایک سعودی مذہبی سکالر نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خلاف فتویٰ جاری کر تے ہوئے موقف اپنایاہے کہ اسلام میں یہ بہت بڑا گناہ ہے کیونکہ یہ کسی بڑی آفت کا ذریعہ بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس 24/7کے مطابق جدہ کی ایک مسجد کے امام احمد الحسینی الشہری نے نمازیوں سے کہاکہ گاڑی کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگوکرنے ، میسج کرنے یا فلم بناکر ایک بڑے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں ، یہ فعل اسلام میں بڑا گناہ ہے کیونکہ اس سے ڈرائیونگ کے دوران توجہ ہٹ جاتی ہے اور آفات کا وسیلہ بن سکتاہے۔

اْنہوں نے کہاکہ ’ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اللہ تعالیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے جو ایسے افعال کی ممانعت کرتے ہیں جس سے کوئی نقصان ہو.