مبینہ اجتماعی زیادتی کیس ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روزکی توسیع

اتوار 3 جنوری 2016 14:22

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء )مقامی عدالت نے 15سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ ریس کورس پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مرکزی ملزم عدنا ن ثنا اللہ سمیت آٹھ ملزمان کو کینٹ کچہری میں پیش کیا ۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روزکی توسیع کرتے ہوئے 6جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے ملزمان کا دو مرتبہ تین ،تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیاجاچکا ہے۔