Live Updates

عمران خان نے عوامی شعور اُجاگر کر کے ہر گھر میں انقلاب بپا کر دیا ہے‘ علی عباس بخاری

اتوار 3 جنوری 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ڈاکٹر عاصم حسین سے عمران خان کی مماثلت کرنے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی یوتھ اپنے قائد عمران خان کی حفاظت اپنی جان دے کر کرے گی، کوئی کسی بھول میں نہ رہے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا عمران خان نے ملک میں عوام کو سیاسی شعور دیا ہے پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن اور دیگر مسائل کے خاتمے کے لئے قوم تحر یک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے آج ہمارے ملک میں غربت، مہنگائی، کرپشن کا دور دورہ ہے جبکہ عدل و انصاف ناپید نظر آتا ہے۔ ان حالات میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہی ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوامی شعور اُجاگر کر کے ہر گھر میں انقلاب برپا کر دیا ہے عوام جاگ اُٹھی ہے اور جب عوام جاگ اُٹھتی ہے تو کرپٹ لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :