حکومت پاکستان کی سا لمیت کودرپیش خطرات کاسدباب اور مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ملک محمد سعید

اتوار 3 جنوری 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی کو کنٹرول کریں عوام اس کی وجہ سے پس رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی کوششوں سے پاکستان میں پائیدارامن کی بحالی کیلئے سیاسی ودفاعی قیادت اورقوم کامتحد ہوناخوش آئند ہے،اس سے دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہو ا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کامعاشی عدم استحکام دہشت گردی کے واقعات کاشاخسانہ ہے (ن) لیگ کی برسر اقتدار قیادت ہی ملک اور قوم کو دہشت گردوں سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب حکومت پاکستان کی سا لمیت کودرپیش خطرات کاسدباب اور مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی سیاسی پارٹیاں اورمعاشرے کاہرطبقہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی پشت پرکھڑا ہے ،عوام کی دعاؤں سے منتخب قیادت ہرامتحان میں سرخرواورسرفرازہوگی ۔عنقریب پاکستان سے دہشت گردی کے سیاہ بادل چھٹ جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :