وزیراعظم پاکستان کوایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں‘(ن) لیگ کی حکومت ملکی معیشت کے استحکام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کاانٹر ویو
اتوار 3 جنوری 2016 14:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کوایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں جسکے لیے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں‘ (ن) لیگ کی حکومت ملکی معیشت کے استحکام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹر ویو میں ہارون اختر نے کہا کہ ہماری حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر 11 بلین ڈالر تھے جو کہ اب اضافے کے بعد 21 بلین ڈالر سے بھی تجاوز کرگئے ہیں جو کہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کے معاشی پالیسیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ہارون اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے لیا گیا پیسہ گزشتہ حکومتوں کے قرض اتارنے میں استعمال ہوا ہے‘ عالمی مارکیٹ میں بھی پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوششوں کا نتیجہ ہی ہے کہ چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی شکل میں46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.