آئی ڈریمز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے زیر انتظام ٹی وی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا آغاز

اتوار 3 جنوری 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء)کراچی سے آئے ہوئے آئی ڈریمز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے زیر انتظام ٹی وی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا آغاز لاہور میں کر دیا گیا،نئے ڈرامہ سیریل کے حتمی نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔لاہور میں ڈرامے کی ریکارڈنگ 16 جنوری تک مختلف لوکیشنز پر جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروجیکٹ ہیڈ حارث بخاری اور ہیڈ آف پروڈکشن نوید بھٹی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ڈرامے کی رائٹر پریسہ صدیقی اور ڈائریکٹر رومی انشاء ہیں۔

فنکاروں میں عمران اسلم‘عفان‘نیلم منیر‘خالد ملک‘ثناء عسکری‘لبنی اسلم‘ہما نواب‘فردوس‘جمال‘ثمینہ پیرزادہ‘عثمان پیرزادہ اور فلمسٹار صائمہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈرامہ سیریل کی کچھ ریکارڈنگ کراچی میں ہو گی،یہ ڈرامہ نجی ٹی وی اے آر وائی سے ٹیلی کاسٹ ہو گا۔