ٹی وی فنکارہ عظمیٰ گیلانی آسٹریلیا شفٹ ہو گئیں

اتوار 3 جنوری 2016 15:06

ٹی وی فنکارہ عظمیٰ گیلانی آسٹریلیا شفٹ ہو گئیں

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ماضی کی نامور ٹی وی فنکارہ عظمیٰ گیلانی آسٹریلیا شفٹ ہو گئی ہیں،وہ اب کبھی کبھار ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،عظمیٰ گیلانی جنہیں حکومت پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا تھا،پی ٹی وی سے بے شمار یادگار ڈرامہ سیریز میں کام کر چکی ہیں، وہ گزشتہ برس کراچی سے آسٹریلیا منتقل ہو گئیں،وہ اب کبھی کبھار کسی بڑے پروجیکٹ میں کام کیا کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ گیلانی آسٹریلیا میں خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :