ویمنز بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ، میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

اتوار 3 جنوری 2016 15:08

ویمنز بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ، میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر نے اپنے اپنے ..

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ویمنز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ، میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے پہلے میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 108 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں میلبورن سٹارز نے میلبورن رینیگیڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرایا۔ میلبورن رینیگیڈز کی ٹیم 121 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ تیسرے میچ میں سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکینز کو 26 رنز سے زیر کیا۔ ہوبارٹ کی ٹیم 122 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔